اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی تازہ ترین کاروائی میں صوبہ دیالہ کے شہرجلولا، اور سعدیہ سمیت تمام علاقے دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرديئے گئے ہیں۔اس کاروائی میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت وہ گذرگاہ بھی بند کردی گئي ہے جسے دہشتگردوں نے بغداد کی جانب پیشقدمی کے لئے استعمال کیا تھا۔ درایں اثنا کرد پیشمرگہ نے شہر کرکوک کے اسٹریٹیجک گاؤں تل الورود کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس کاروائی میں داعش کے دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں۔ ان حالات میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جلولا اور السعدیہ پورے صوبہ دیالہ میں فوج اور عوامی فورسز کی درخشاں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، عراق کاذرہ ذرہ آزاد کرانے کی کوشش کرنے کی پابند ہے۔
.......
/169